حیدرآباد،14دسمبر(اعتماد نیوز)راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہوائی اڈے کے امیگریشن حکام نے ایک شخص کو جعلی پاسپورٹ کے ساتھ سفر کرنے پر گرفتا رکرلیا۔35سالہ پیلیپو جالندھر کریم نگر کا مقامی ہے۔2007 میں وہ مسقط گیا تھا اور
شمس آباد پر اترنے کے بعد گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق جالندھر کسی اور کے پاسپورٹ پر فوٹو بدل کر سفر کررہا تھا۔جو رایاملو کے نام سے شناخت کی گئی۔جعلی پاسپورٹ کو 5500عمانی ریال ،ایجنٹ شنکر کو دے کر حاصل کیاگیا تھا۔آرجی آئی ایئر پورٹ پولیس نے ایک کیس درج کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔